چوہنگ :ریٹائرڈ میجر کے بیٹے اور پوتے سمیت 3 افراد اغوا

چوہنگ :ریٹائرڈ میجر کے بیٹے اور پوتے سمیت 3 افراد اغوا

وقاص کو بیٹے عمر اور دوست عمیر کیساتھ اغوا کیا گیا ، 6 سالہ بچے کو چھوڑ دیا گیا

لاہور(کر ا ئم ر پو ر ٹر سے )چوہنگ میں ریٹائرڈ میجر کے بیٹے اور 6سالہ پوتے سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق میجر (ر)منظور احمد کا 38سالہ بیٹا وقاص اپنے 6سالہ بیٹے عمر اور دوست عمیر کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ جانے کیلئے گھر سے نکلا تو راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا، چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔انچارج انویسٹی گیشن خالد محمود کے مطابق تین گھنٹوں بعد اغوا کار 6سالہ عمر کو گھر کے دروازے پر چھوڑ گئے تھے ۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ایک ریٹائرڈ میجر جنرل کے بیٹے کو بھی اغوا کیا جاچکا ہے جسکا تاحال سراغ نہیں لگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں