فلم بہوبلی نے ریلیز کے پہلے ہی دن 50 کروڑ کمالئے

فلم بہوبلی نے ریلیز کے پہلے ہی دن 50 کروڑ کمالئے

بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جانے والی فلم ‘بہوبلی’ نے اطلاعات کے مطابق ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔

لاہور(دنیا نیوز)بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جانے والی فلم ‘بہوبلی’ نے اطلاعات کے مطابق ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔اس طرح یہ فلم بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے ۔ایس ایس راجہ مولی کی دو حصوں پر مشتمل فلم کو ملک بھر خصوصاً جنوبی بھارت سے زبردست رسپانس ملا ہے ۔بھارتی فلموں کے باکس آفس پر نظر رکھنے والے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کے بارے میں معلومات دیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ‘بہوبلی نے 50کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کر دی ہے اس کے ہندی ورژن کی کمائی پہلے دن پانچ کروڑ 15 لاکھ روپے رہی۔جنوبی ہندوستان کے شہروں میں جن سینما گھروں میں یہ فلم ریلیز کی گئی وہاں بکنگ 90 سے 100 فیصد رہی جبکہ بھارت کے باقی حصوں میں یہ شرح 55 فیصد سے زیادہ رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں