مزاحمت ہویا مفاہمت نوازشریف کا بیانیہ ہی رہےگا: رانا ثنااللہ

لاہور:(دنیانیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مزاحمت کا ہویا مفاہمت کا نوازشریف کا بیانیہ ہی رہےگا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ آج مسلم لیگ(ن)کےتنظیمی اجلاس میں تمام عہدیداران نےشرکت کی، میاں نوازشریف کوایک سازشی جوڈیشل آرڈرکےتحت صدارت سےعلیحدہ کیا گیا تھا، جبرکی تمام رکاوٹیں دورہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سےپارٹی کی قیادت دوبارہ عہدہ سنبھالنےکی درخواست کردی گئی ہے،شہبازشریف دن رات ملک کومعاشی بحران سےنکالنےکی کوشش کررہےہیں، کوتاہیوں،کمزوریوں پرقابوپائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2017میں نوازشریف کوجبرکےذریعےپارٹی سےالگ کیا گیا تھا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں انہی کا بیانیہ رہا اب بھی وہ رہےگا، بیانیہ چاہےمزاحمت کا ہویا مفاہمت کا نوازشریف کا بیانیہ ہی رہےگا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ میرے دائیں اوربائیں میرے بھائی بیٹھےہیں،مسلم لیگ(ن)ایک جمہوری اورسیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن)میں رائےکےاظہارمیں کوئی قدغن نہیں ہے، مریم نوازپنجاب کےعوام کوریلیف دینےکی بھرپورکوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سیاسی بیانیےکوکچھ ہفتےتک لوگوں کےسامنےلائیں گے، قائد کا عہدہ عزت اوراحترام کا ہوتا ہے، پارٹی میں آپریشنل عہدہ صدرکا ہی ہوتا ہے، شہبازشریف نےہرکام نوازشریف کی اجازت سےہی کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں