ایسا ملک جہاں آسمان سے مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا

یاسوج :(ویب ڈیسک ) مغربی ایران کے شہر یاسوج میں گزشتہ روز ایک عجیب واقعہ میں پیش آیا جہاں آسمان سے مچھلیوں آگریں۔

سائنسدانوں نے اسے مچھلیوں کی بارش کے واقعہ سے تعبیر کیا ہے، ایرانیوں کی طرف سے فلمائے گئے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں ہیں اور اس دوران سڑک پر درجنوں مچھلیاں گرتی دکھائی گئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ طوفانوں یا تیز ہوا کے دھاروں کی وجہ سے پیش آیا، ہوائی طوفان پانی کے بڑے ذخیرے اور مچھلیوں کو لے گیا اور کئی کلومیٹر طور لے جاکر زمین پر چھوڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں