رانا تنویر حسین سے جاپانی سفیر کی ملاقات، کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور جاپانی سفیر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی، سفیر نے پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کو درپیش چیلنجز بارے بتایا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ جاپان پاکستان کا انتہائی قریبی دوست ہے، پاکستان جاپان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپان پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کو توقع ہے کہ مزید جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سہولت فراہم کرے گا، موجودہ حکومت نے صنعت اور زرعی ترقی کیلئے پختہ عزم کر رکھا ہے، صنعت اور زراعت کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں