عشق مرشد کی 'شبرا' کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے سفید پشواس میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

حال ہی اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کردیا۔

مذکورہ تصاویر میں درفشاں کسی تاریخی عمارت کے باہر موجود ہیں جہاں وہ مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔

تصاویر میں انہوں سفید پشواس زیب تن کررکھی ہے جبکہ ہلکا میک اپ، کانوں میں چھوٹے جھمکے اور کھلی زلفوں کے ساتھ درفشاں کی نازک ادائیں مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا رہی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں