وفاقی دارالحکومت میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی لیبز اسلام آباد کے 16 وفاقی سرکاری کالجوں میں تعمیر کی جائیں گی، انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبز میں طلباء کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور گیم ڈویلپمنٹ کورسز کروائے جائیں گے۔

اعلامیہ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی لیبز کے قیام کے بعد پہلے مرحلے میں تقریباً 1000 طلباء کو کورسز کروائے جائیں گے، جبکہ ان کورسز کیلئے اب تک 3600 طلباء رجسٹریشن بھی حاصل کر چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں