امریکہ میں فیشن شو:ثانیہ مسقطیہ اپنے ملبوسات کی نمائش کرینگی

 امریکہ میں فیشن شو:ثانیہ مسقطیہ اپنے ملبوسات کی نمائش کرینگی

فیشن کی دنیا میں جدید طرز کے ملبوسات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہے ،گفتگو

کراچی(مرزاافتخاربیگ سے )پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنرثانیہ مسقطیہ امریکہ میں ہونیوالے فیشن شو میں اپنے ملبوسات کی نمائش کرینگی اس کیلئے انہوں نے پاکستان میں بڑے فیشن ڈیزائن ہائوس ثانیہ سٹوڈیو قائم کیا ہے جسکے تحت وہ جدید کلیکشنز سپرنگ سمر 2019 کو نئے سیزن میں نیو یارک فیشن ویک( (NYFW شوکیس کیلئے تیار کریں گی۔مذکورہ ملبوسات کو رواں ماہ کے دوران آئی ایم جی کے پلیٹ فارم سے پیش کیا جائیگا ،ان کا انتخاب دی کونسل آف سپرنگ امریکن فیشن ڈیزائنرزCAAFD ) )نے کیا ہے ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مسقطیہ نے کہا فیشن کی دنیا میں جدید طرز کے ملبوسات کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ بیرون ممالک کی طرح اب ملک میں بھی برانڈڈ ملبوسات کو ترجیح دی جانے لگی ہے ۔ان کا کہنا تھا پاکستانی فیشن کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کیلئے دبئی میں ensemble کے اشتراک سے فیشن سٹو ر قائم کیا جاچکا ہے جس سے فیشن انڈسٹری کو زرمبادلہ کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بھی میسر آجائیگا۔ بھارت میں ہمارے ملبوسات کی بہت ڈیمانڈ ہے اب وہ بیرون ممالک کے ذریعے ہمارے برانڈ خرید سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں