بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور ریڈیو ہوسٹ بننے کیلئے بھی تیار

بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور ریڈیو ہوسٹ بننے کیلئے بھی تیار

اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنے خود کے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی جسکی ریکارڈنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)قریبی ذرائع نے بتایا کرن جوہر کے شو کالنگ کرن کی طرح یہ نیا شو بھی عشق 104.8 ایف ایم پر پیش کیا جائیگا جسکے ذریعے مداحوں کو کرینہ کپور سے بات چیت کا موقع ملے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کو سائن کرنے سے قبل کرینہ کپور نے کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جسکے بعد کرن جوہر نے کرینہ کو اس شو کو سائن کرنے کی تجویز دی۔ کرینہ کپور کا پہلا ریڈیو شو رواں سال دسمبر میں پیش کیا جائیگا ۔یاد رہے کہ اس ریڈیو شو کے علاوہ کرینہ کپور اس وقت کرن جوہر کی فلم میں بھی مصروف ہیں جس میں وہ ایک منفرد کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں