بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

 بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر لگائے گئے الزامات پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری اداکارہ کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے

ممبئی(نیٹ نیوز) ۔گزشتہ روز بھارت کی نامور صحافی جینک سکوئرا نے ٹوئٹر پر تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ صحیح ہے کیونکہ وہ اس وقت وہیں تھیں علاوہ ازیں متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے تنوشری دتہ کی حمایت میں ٹویٹ کئے ، ہدایتکار و اداکار فرحان اختر نے لکھا 10 سال قبل جب تنوشری دتہ کا کیریئر مشکلات کا شکار تھا وہ چپ رہ سکتی تھیں لیکن وہ اس وقت بھی چپ نہ رہیں، ہمیں متاثرین پر یقین کرنے کی ضرورت ہے ۔ سونم کپور نے بھی تنوشری دتہ کی حمایت میں ٹویٹ کیا اور کہا مجھے تنوشری دتہ اور جینک پر یقین ہے ،پرینیتی چوپڑا نے لکھا متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت کرتے ہیں لہٰذا ان پر یقین کرنا چاہیے۔ اور انہیں عزت دینا چاہیے ۔ ریچاچڈھا نے لکھا تنو کیساتھ سیٹ پر جو بھی ہوا وہ بہت خوفناک تھا۔ سوارا بھاسکر نے بھی تنوشری کی حمایت کی اور لکھا مجھے تم پر یقین ہے ۔ ٹوئنکل کھنہ نے لکھا تنوشری دتہ کو جج کرنے اور انہیں شرمندہ کرنے سے پہلے جینک کا مذکورہ ٹویٹ پڑھ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں