برطانیہ :عارف لوہار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

 برطانیہ :عارف لوہار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

لوک گلوکارعارف لوہار نے 10برس بعد برطانیہ میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لئے جبکہ انہیں وہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے بھی....

لاہور(طاہربخاری سے ) نوازاگیا ۔ بتایاگیاکہ برطانیہ کے شہربرمنگھم میں میوزیکل شوکااہتمام کیاگیاتھاجس میں عارف لوہارنے سولو پرفارمنس دی ،شومیں پاکستانی اوربھارتی شائقین کے علاوہ برطانیہ کے مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی اورانکی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پرایک بین الاقوامی تنظیم برائٹ ایشیا ایوارڈیوکے کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا۔عارف لوہارگزشتہ شب وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ انکا کہناتھا برطانیہ میں مجھے توقع سے زیادہ پذیرائی ملی،میرے مداحوں کی بڑی تعدادنے خوشی کااظہارکیا انکی محبت اورپذیرائی میرے لئے اعزازکی بات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں