شادی کے بعد اجے دیوگن کے روپ میں رنویر سنگھ

شادی کے بعد اجے دیوگن  کے روپ میں رنویر سنگھ

بالی ووڈ فلم سمبا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم سمبا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں نئی اداکارہ سارہ علی خان بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم سمبا کے ٹریلر کا آغاز کامیاب فلم ‘سنگھم’ کے مرکزی کردار اجے دیوگن سے ہوتا ہے ، جو فلم میں رنویر سنگھ کے کردار سمبا کو متعارف کراتے نظر آئے ۔2 منٹ 54 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ رنویر سنگھ پیسے کمانے کی خاطر پولیس میں بھرتی ہوتے ہیں، تاہم ان کی قریبی دوست کے ساتھ ہوئے ریپ اور اس کے قتل کے بعد وہ قاتلوں سے بدلہ لیتے نظر آتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں