اداکارہ سونالی باندرے کینسر کے علاج کے بعد بھارت واپس
کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے دو ماہ امریکا میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں۔
ممبئی (آئی این پی) کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے دو ماہ امریکا میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں۔ سونالی باندرے کے شوہر گولڈی بہل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سونالی باندرے کا امریکا میں علاج مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کے باقاعدہ چیک اپس جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سونالی اب ٹھیک ہیں اور وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہیں اسی لیے اب ان کا علاج بند کردیا گیا ہے ۔ ممبئی آنے سے قبل سونالی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ فاصلے دلوں کوتوڑ دیتے ہیں اور یہ سچ ہے ، لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں بھولناچاہیے کہ وہ ہمیں سکھاتے بھی ہیں۔