راکیش روشن گلے کے کینسر میں مبتلا
بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے سوشل میڈیا پراپنے والد کے متعلق بتایا
ممبئی(شو بزڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے سوشل میڈیا پراپنے والد کے متعلق بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے ۔اداکارنے کہا کہ میرے والد سرجری کے دن بھی ورزش کیلئے جم جانا نہیں بھولے ، میرے والد سب سے مضبوط ترین انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے لیکن وہ آج بھی بہت پر امید ہیں اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ہم بطور خاندان بہت خوش قسمت ہیں جنہیں راکیش روشن جیسا سربراہ ملا۔