خاتون کا بھارتی ہدایت کار راجکمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام

خاتون کا بھارتی ہدایت کار راجکمار  ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام

منابھائی ایم بی بی ایس،پی کے اورسنجوجیسی کامیاب فلمیں بنانے والے بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی بھی جنسی ہراسانی کی زد میں آگئے

ممبئی(شوبزڈیسک)منابھائی ایم بی بی ایس،پی کے اورسنجوجیسی کامیاب فلمیں بنانے والے بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی بھی جنسی ہراسانی کی زد میں آگئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے راجکمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیرانی نے انہیں فلم’’سنجو‘‘کی تیاری کے دوران تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔ راجکمار ہیرانی نے اپنے وکیل آنند دیسائی کے الزامات کی تردید کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں