شلپاشیٹھی کندرا کا جلد اپنی ہیلتھ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
میرا 70فیصد فوکس غذااور30فیصد ورزش پر ہوتاہے ،یہی فٹنس کا رازہے :گفتگو
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ شلپاشیٹھی کندرا نے جلد ہی اپنی ہیلتھ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ شلپاشیٹھی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہیلتھ ایپ لانچ کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صحتمند زندگی کیلئے متوازن غذا بہت ضروری ہے اور اس معاملے میں ماہر غذائیت ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی خوارک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 70فیصد فوکس متوازن غذا اور 30فیصد فوکس ورزش پر ہوتا ہے اور یہی ا ن کی فٹنس کا راز ہے ۔