سلمان خان کی ارجن کپور سے ناراضگی کیوجہ ’’ارپیتا‘‘نکلی
ارجن نے دبنگ خان کی بہن کا دل توڑا اوربھابی سے تعلقات استوار کرلئے :میڈیا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارسلمان خان ارجن کپور سے اپنی بھابی ملائیکہ اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی بہن ارپیتا خان سے تعلقات ختم کرنے کی وجہ سے ناراض ہیں۔بھارتی میڈیا میں آج کل ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں وہیں گزشتہ روز ایک اور انکشاف کیاگیاہے کہ ارجن کپور نے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے تعلقات ختم کرکے ان کی سابق بھابھی سے تعلقات استوار کرلئے تھے ،ارجن کپور کے اسی عمل کی وجہ سے سلمان خان غصے میں آگئے ۔ارجن کپور اور ارپیتا خان کے درمیان 2008 اور 2009 میں تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں تاہم اب ارپیتا خان بھی شادی شدہ ہیں، انہوں نے 2014 میں آیوش شرما سے شادی کی۔انڈیا ٹوڈے نے اگست 2018 میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ارجن کپور نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پہلی محبت سلمان خان کی بہن ارپیتا خان تھی۔