پریا پرکاش اپنی شہرت سے اُکتانے لگیں

 پریا پرکاش اپنی شہرت سے اُکتانے لگیں

سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کو جس وجہ سے شہرت ملی اب وہ اسی شہرت کی وجہ سے اکتانے لگیں

ممبئی(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کو جس وجہ سے شہرت ملی اب وہ اسی شہرت کی وجہ سے اکتانے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریا پرکاش نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا صرف ایک آنکھ مارنا مجھے اس مقام تک پہنچا دے گا، مجھے حیرت ہے کہ لوگوں نے اس سین میں کیا دیکھا جو میری اتنی تعریف کی گئی۔پریا پرکاش نے کہا کہ کہیں بھی میں جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے بس وہ آنکھ مارنے والا سین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں درحقیقت میں اُن کے خواہش پر خفا تو نہیں ہوتی لیکن اکتاہٹ ضرور محسوس کرتی ہوں اور جہاں تک مجھے یاد ہے میں اب تک 200 سے زائد بار آنکھ مار چکی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں