جنگ کی مخالفت کرنے پر سونم کپور بھارتیوں کی انتہاپسندی کا نشانہ بن گئیں

 جنگ کی مخالفت کرنے پر سونم کپور  بھارتیوں کی انتہاپسندی کا نشانہ بن گئیں

جنگ کی مخالفت کرنے اور امن کا پیغام دینے پر انتہا پسندبھارتیوں نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیسرے درجے کی اداکارہ قراردے دیا۔

ممبئی (شوبزڈیسک)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جہاں تمام بالی ووڈ اداکاروں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کی حمایت کی وہیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عام لوگ بالکل ایک جیسے ہیں، کچھ بنیاد پرست ہندو ہیں جو رام کے نام پر بم اور تباہ کاری چاہتے ہیں ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان بنیاد پرست ہندوؤں کی نفرت کی قیمت دونوں ممالک کے غریب اور عام لوگوں کو چکانی پڑے گی۔ سونم کپور کا پاکستانی اور بھارتی عوام کے حق میں دیا گیا یہ بیان انتہاپسند بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سونم کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں