ہتک عزت دعویٰ ،میشاشفیع نے گواہوں کی فہرست مانگ لی ،فیصلہ محفوظ
سیشن عدالت نے ادکارہ وماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر انہیں گواہوں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور(عدالتی رپورٹر)سیشن عدالت نے ادکارہ وماڈل میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر انہیں گواہوں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میشا شفیع میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدوران سماعت میشا شفیع کے وکیل نے گواہوں کی فہرست فراہم کرنے کی استدعا کی جس پر اداکار علی ظفر کے وکیل رانا انتظار حسین نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع ایسی درخواستیں دیکر عدالتی وقت ضائع کررہی ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایاجائے گا۔