پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے :سونونگم

 پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے  تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے :سونونگم

بھارتی گلوکار سونونگم نے اپنی ہی فلم انڈسٹری پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے ۔

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم کو پاکستانی فن کاروں کی حمایت میں گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔سونو نگم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی انڈسٹری ہے ، یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں