سجل کے بعد ان کی بہن صبورعلی بڑی سکرین پرآنے کو تیار

سجل کے بعد ان کی بہن صبورعلی بڑی سکرین پرآنے کو تیار

فلم عاشق میں بطور ہیروئن کاسٹ ،ایک فلم میں معاون اداکارہ کا کردار کرچکی ہیں

کراچی(سٹاف رپورٹر) اداکارہ و ماڈل سجل علی کی بہن صبورعلی نے بھی بڑی سکرین پر اپنی فنی صلاحیتوں کو بطور ہیروئن منوانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی۔ ٹی وی ڈراموں میں اپنی متاثر کن پرفارمنس کے بعد اب وہ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی،انہیں ہدایتکار اسد ممتاز نے اپنی نئی فلم’’ عاشق ‘‘ میں بطور ہیروئن سائن کرلیا ہے ،جس کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی،فلم کے دیگر فنکاروں میں ہاجرہ یامین، حمزہ فردوس، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں ۔ صبور اس سے قبل ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ’’ ایکٹر ان لا‘‘ میں معاون اداکارہ کے طورپر کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرچکی ہیں ،فلم میں بھارتی اداکار اوم پوری نے ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں