عالیہ بھٹ اورسلمان خان ایک فلم میں کاسٹ ،کئی لوگوں کا اعتراض

عالیہ بھٹ اورسلمان خان ایک فلم میں کاسٹ ،کئی لوگوں کا اعتراض

سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سنجے لیلی بھنسالی کی آنے والی فلم ’’انشا اللہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے ۔

ممبئی (شوبز ڈیسک)سلمان خان اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر کئی لوگوں کو اعتراض ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جو کہ سلمان خان سے 27برس چھوٹی ہیں ۔سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کاکہنا ہے کہ اس جوڑی کا رومانس کرناکچھ مناسب نہیں لگے گا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ فلم میں سلمان خان کو عالیہ بھٹ کے انکل کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں