پریانکا چوپڑا کا انوکھا انداز،مداحوں نے خوب مذاق اڑایا
بالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ فیشن اور شوبز کے سب سے اہم اور بڑے میلے ’’میٹ گالا‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں،
نیویارک(شوبز ڈیسک)جہاں ریڈ کارپٹ پر ان کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ان کا حلیہ ایسا تھاکہ کسی نے بچوں کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے کردار بل بتوڑی سے ملایا، تو کسی نے انہیں کوا کہا،خاص طور پر پریانکاکے ہیئر سٹائل کا خوب مذاق اڑایاگیا۔یاد رہے کہ دو سال قبل 2017 میں پریانکا اور نک پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے میٹ گالا میں ہی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اوراب وہ میاں بیوی ہیں۔