ہانیہ عامر ذہنی صحت کے مسائل پر شعور اجاگر کرنے لگیں
اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں معاشرے میں خوبصورتی کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں معاشرے میں خوبصورتی کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب انہوں نے ذہنی صحت کے حوالے سے اپنے مداحوں میں شعور اجاگر کیا ہے ۔سوشل میڈیااکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے معاشرے میں ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے اس نکتے کی جانب نشاندہی کی کہ ان کو اب تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل کے باعث جدوجہد کرنے والوں کا مذاق اڑانے کی بجائے ان کی مدد کریں جو کہ درست اقدام ہے اور اس سے آپ کو زیادہ خوشی ہوگی۔