میرا نکاح کی اپیل، وکلا حتمی بحث کیلئے 3 جون کو طلب
سیشن عدالت نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے 3 جون کو طلب کرلیا
لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن عدالت نے سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے 3 جون کو طلب کرلیا۔فیملی عدالت نے اپنے فیصلے میں ماڈل گرل کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔جس کو میرا نے چیلنج کیا ہے ۔ عدالت کے روبرو فریقین کے وکلا پیش ہوئے اور حتمی بحث کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرنے کی استدعا کی۔