’’کترینہ کیف کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش ‘‘،ویڈیووائرل

’’کترینہ کیف کی سلمان خان کو شادی کی پیشکش ‘‘،ویڈیووائرل

سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے اداکارہ نے اس آفر کو فلم کا سین کہہ دیا

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور سلمان خان ایک ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے ہیں جہاں کترینہ اُن سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سلمان خان صرف اُن کے جواب میں ’’جی میڈیم‘‘کہتے نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ نے سلمان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ’’‘تو شادی کب کرنی ہے ؟‘‘۔ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ یہ ان کی آنے والی ایک فلم کا سین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں