بھارتی گلوکارہ نے سلمان خان کو کاغذی شیر قرار دیدیا

بھارتی گلوکارہ نے سلمان خان کو کاغذی شیر قرار دیدیا

گلوکارہ سونا موہاپترا نے بالی ووڈ کنگ سلمان خان کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔

ممبئی(آئی این پی ) سوناموہاپترا نے سلمان خان کی نئی فلم بھارت کو باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کم پذیرائی ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔سوناموہاپترا نے ٹویٹ میں سوال کیا کہ آپ ایسے فلمی سپر سٹارز کے بارے میں کیا کہیں گے جو تمام تر پروموشن، پوسٹنگ اور ہائپ کے باوجود عوامی ڈومین میں ایک ہفتہ بھی ریٹرن نہیں دے سکتے ؟ جواب: کاغذی شیر۔ (پلیز انڈیا ان کاغذی شیروں کو پوجنا بند کر دو اور حقیقی ہیروز تلاش کرو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں