زائرہ کا اپنی آخری فلم کی تشہیر ی مہم میں حصہ لینے سے انکار

زائرہ کا اپنی آخری فلم کی تشہیر ی مہم میں حصہ لینے سے انکار

فلم میکر سے اگست میں شروع ہونیوالی تشہیری مہم سے الگ رکھنے کی درخواست

ممبئی(شوبز ڈیسک) مذہب کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم ’’دی سکائی از پنک ‘‘کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ۔ زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں’’دنگل‘‘ اور ’’سیکرٹ سپرسٹار‘‘ میں نظر آئی ہیں اور ان کی تیسری فلم ’’دی سکائی ازپنک‘‘ اکتوبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔زائرہ کے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد ’’دی سکائی از پنک‘‘ ان کی بالی ووڈ میں آخری فلم ہوگی ،انہوں نے فلم میکر سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہررکھیں جو اگست میں شروع ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں