ہریتک پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج
ناموربالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاگیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے ککت پالی کے رہائشی ششی کانت نامی شخص نے ہرتیک روشن کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ہریتک ایک فٹنس سنٹر کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جہاں بھاری فیس کے باوجود کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ۔