’’فلم ریڈی سٹیڈی نومیں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں ‘‘

’’فلم ریڈی سٹیڈی نومیں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں ‘‘

پہلی بار کامیڈی رول کیا، فیملی فلم ہے جسے پورا خاندان دیکھ سکتا ہے :آمنہ الیاس

لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکار ہشام بن منور کی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘کی 19جولائی کو نمائش کے سلسلے میں گزشتہ روز فلم کے فنکاروں نے پریس کانفرنس کی جس میں ہدایتکارکے علاوہ آمنہ الیاس،فیصل سیف، احمدبلال، زین افضل اور موسیقار باقر عباس نے شرکت کی ۔ آمنہ الیاس کاکہنا تھاکہ یہ ایک فیملی فلم ہے جسے پورا خاندان دیکھ سکتا ہے ،فلم میں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں ،میں نے پہلی بار کسی فلم میں کامیڈی رول ادا کیا ہے ۔ ہدایتکار ہشام بن منور کاکہناتھا کہ فلم رومانس اور کامیڈی کا حسین امتزاج ہے اورسماجی موضوع پربنائی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں