صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے کیلئے کمر کس لی

صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے کیلئے کمر کس لی

نفسیاتی مسائل کے شکار افرادکی آواز بننے کا فیصلہ ،ٹول فری نمبر کا مطالبہ کردیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ اورگلوکارہ صنم سعید نے خودکشی کے واقعات روکنے اور نفسیاتی مسائل کے شکار افرادکی آواز بننے کا فیصلہ کر لیا ۔انہوں نے سوشل اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہاکہ اس وقت ہمیں خود کشی کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہاں خودکشی اور نفسیاتی بیماری سے متعلق کوئی بھی مفت ہیلپ لائن نہیں ۔صنم سعید نے کہا کہ ایسا ٹول فری نمبر ہوناچاہئے جس سے ایسے افراد کی مددکی جاسکے ،اس سے کئی جانیں بچ سکتی ہیں ۔ ہمیں روایتی سوچ کو ختم کرناہوگاکیونکہ نفسیاتی صحت کیلئے مددلیناشرم کی بات نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں