بگ باس میں شرکت نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا: وینا ملک

 بگ باس میں شرکت نے میری زندگی  پر گہرا اثر ڈالا: وینا ملک

فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،پاکستان بھارت میں حدود بن گئیں:اداکارہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بات جب پاک بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ انہوں نے کہا بگ باس میں شرکت نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا،مجھے دوبارہ کئی بار بگ باس جوائن کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کردیاکیونکہ اب یہ باب بند کرچکی ہوں۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث فنکاروں پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے وینا ملک نے کہا فنکار دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں لیکن پاکستان بھارت میں ان کی حدود بن گئی ہیں کیونکہ اگر حدود نہ ہوتیں تو سرحد پار جاکر کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید نہیں ہوتی۔ویناملک نے بتایاکہ 2015 میں ان کی شوہر سے علیحدگی ہوئی اور 2016 میں طلاق ہوگئی ۔ اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے طویل قانونی جنگ لڑی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں