’’تلاش ‘‘اقوام متحدہ میں سکریننگ کیلئے پیش کی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم
پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘ کی اقوام متحدہ میں خصوصی سکریننگ کی گئی ہے
لاہور ( لیڈی رپورٹر سے )پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘ کی اقوام متحدہ میں خصوصی سکریننگ کی گئی ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرمنیر اکرم نے سکریننگ کی تقریب میں بطور مہما ن خصوصی شرکت کی ۔پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد رشید کے تعاون سے ریلیز ہونیوالی ، بچوں میں غذائی قلت اور اس کے اثرات پر بنائی گئی فلم تلاش سنجیدہ موضوع اور دلچسپ کہانی کے باعث عالمی سطح پر توجہ حاصل کرچکی ہے اوراسے اقوام متحدہ میں سکریننگ کیلئے پیش کی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے ۔