شاہدہ منی فلم انڈسٹری کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضر
سب ملکر فلم انڈسٹری کیلئے سوچیں گے تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا:گلوکارہ
لاہور( این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے میں اس کیلئے حاضر ہوں ،دوسرے لوگوں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر ے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جس شخص کی بھی فلم انڈسٹری سے کسی نہ کسی طو رپر وابستگی رہی ہے وہ اس کیلئے سوچتا ہے اور اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر فلم انڈسٹری کے لئے سوچیں گے تو منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا کیونکہ یہ کسی ایک انسان کے بس کاکام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ہم اس فیلڈ میں دنیا کابھرپور مقابلہ کرسکیں ۔