ریما کا ریمبو اور صاحبہ کو اپنے پراجیکٹ میں اکٹھے کرنے کا فیصلہ

ریما کا ریمبو اور صاحبہ کو اپنے پراجیکٹ میں اکٹھے کرنے کا فیصلہ

فلمسٹار ریما نے ریمبو اور صاحبہ کو اپنے پراجیکٹ میں اکٹھے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

لاہور(این این آئی)ذرائع کے مطابق ریما ان دنوں ایک فلمی سکرپٹ پر کام کر رہی ہیں جس میں وہ اپنے فلم انڈسٹری کے پرانے ساتھی اداکاروں کو کاسٹ کریں گی ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طو رپر انہوں نے ریمبو اور صاحبہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ کے چناؤ کیلئے بھی سوچ بچار جاری ہے ۔ توقع ہے کہ ریما اپنے پراجیکٹ پر آئندہ دو سے تین ماہ میں کام شروع کر دیں گی ۔ریما کا کہناہے کہ فلم انڈسٹری کے پرانے ساتھیوں کیساتھ کام کرنا میرے لئے فخرہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں