ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب کا ٹیکس چوری ہو رہا ہے :وفاقی ٹیکس محتسب

ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب کا ٹیکس چوری ہو رہا ہے :وفاقی ٹیکس محتسب

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم غیر قانونی اور فنانشل این آر او ہے، بڑے بڑے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے 70فیصد ارکان اسمبلی گوشوارے جمع نہیں کراتے، امیدواروں کو 5سالہ ریکارڈ لازمی جمع کرانے کی تجویز ہے، انٹرویو

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم فنانشل این آر او اور غیر قانونی ہے ، 70فیصد ارکان اسمبلی گوشوارے جمع نہیں کراتے ، امیدوار کے لیے 5سالہ ریکارڈ لازمی قرار دینے کی تجویز ہے، نیٹو کنٹینر اسکینڈل انکشاف کے بعد ہر ماہ ایک ارب ڈیوٹی ملنے لگی، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شعیب سڈل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے 70 فیصد اراکین اپنے ٹیکس گوشوارے جمع ہی نہیں کراتے،انھوں نے امیدواروں کے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں یہ تجویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کوچاہیے کہ وہ درخواست دیتے وقت گوشواروں کا حلفیہ پانچ سالہ ریکارڈ جمع کرائیں، انھوں نے کہا کہ بڑے بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں