دار العلوم حقانیہ نے پولیو ویکسین کے حق میں فتویٰ دے دیا

دار العلوم حقانیہ نے پولیو ویکسین کے حق میں فتویٰ دے دیا

پولیو،خسرہ اور ہیپا ٹائٹس سے بچاوٴ کے قطرے پلانا اور ٹیکے لگانا مفید ہے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دارالعلوم حقانیہ نے انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جانے کے حق میں فتویٰ جاری کردیا ہے۔ دارالعلوم سے جاری کئے جانے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ پولیو،خسرہ اور ہیپاٹائٹس سے بچاوٴ کے لیے پلائے جانے والے قطرے اور ٹیکے مفید ہیں۔ طبی ماہرین کی تجویز کردہ ویکسین کا استعمال شرعاً جائز ہے۔ والدین بچوں کو جان لیوا امراض سے بچانے کے لیے ٹیکے لگوائیں اور اورقطرے پلوائیں۔ فتوے پر مولاناسمیع الحق کے دستخط ثبت ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں