تھر :مزید 5بچے جاں بحق ، تعداد 137ہوگئی

تھر :مزید 5بچے جاں بحق ، تعداد 137ہوگئی

مرنے والوں میں پانچ دن کا نومود بھی شامل، 70بچے زیر علاج، دو کی حالت نازک

تھر(نامہ نگار،دنیا نیوز،این این آئی)تھر میں خو راک کی کمی کا شکار مزید 5بچے دم توڑ گئے، ان میں پانچ دن کا نومولود بھی شامل ہے،اب تک مرنے والوں کی تعداد 137ہوگئی ، سرکاری اسپتالوں میں اب بھی 70بچے زیر علاج ہیں،جن میں سے دو کی حالت نازک ہے، 2 کو سول اسپتال مٹھی سے حیدرآباد منتقل کر دیاگیا ہے ۔ دنیا نیوز کےمطابق وارڈز میں بستر کم ہونے کے باعث زیرعلاج بچو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،مٹھی انتظامیہ کے مطابق متناسب غذا نہ ملنے اور ویکسی نیشن نہ ہونے کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے،سردی بڑھنےسے غذائی قلت کے شکار بعض بچے نمونیا میں مبتلاہوگئےہیں ۔دوسری جانب کیئر اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل مقصود احمد شاہ نے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج بچوں اور غذائی قلت سے کمزور خواتین میں کمبل ،دودھ ،میڈیسن اور راشن تقسیم کیا ،اس موقع پر مقصود احمد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گئے ،متاثریں کے لیے علاقوں میں کنوؤں کا انتظام ،ہینڈ پمپ اور 48 ویل چیئرز بھی تقسیم کیے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں