سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل  کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم اکرم عرف نجی کو پھانسی دیدی گئی

ساہیوال (خبر نگار، نامہ نگار) سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم اکرم عرف نجی کو پھانسی دیدی گئی۔ گزشتہ روز جیل حکام نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے بعد اکرم عرف نجی کی لاش اسکے ورثا کے حوالے کر دی۔ مجرم اکرم عرف نجی نے زمین کے تنازع پر 9 مارچ 1999 کو قصور میں فائرنگ کرکے محمد طفیل نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج قصور رانا عبدالقیوم نے جرم ثابت ہونے پر 17 جولائی 2002 کو مجرم اکرم عرف نجی کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں