ساہیوال:2قاتلوں کو پھانسی، ایک کو معاف کر دیا گیا

ساہیوال:2قاتلوں کو پھانسی، ایک کو معاف کر دیا گیا

اوکاڑہ کے رہائشی رمضان نے 3خواتین، فیض عرف فیضی نے ایک شخص کو قتل کیا تھا مجرم غلام مصطفی نے ڈکیتی مزاحمت پر لاہور میں خاتون اور اسکے 2 بیٹوں کی جان لی تھی

ساہیوال، اوکاڑہ (نامہ نگار) سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کیس کے 2 مجرموں رمضان عرف آصف علی اور فیض عرف فیضی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جبکہ مجرم غلام مصطفی کو مقتولین کے اہلخانہ نے معاف کر دیا، جس پر اسکی پھانسی روک دی گئی۔ گزشتہ روز پھانسی پانیوالے دونوں مجرموں کی لاشیں انکے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ اوکاڑہ کے رہائشی رمضان عرف آصف علی نے 2001 میں جائیداد کے تنازع پر 3 خواتین منزہ ،صغراں بی بی اور رشیداں بی بی کو قتل کر دیا تھا، جبکہ اوکاڑہ کے ہی رہائشی فیض عرف فیضی نے 1992 میں مخبری کے شبہ پر برکت علی نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں مجرم غلام مصطفی نے 1992 میں گلشن اقبال لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر صبیحہ بی بی، اسکے دو بیٹوں عامر احمد اور عاطر احمد کو قتل کر دیا تھا۔ غلام مصطفی کو پھانسی سے چند منٹ قبل مقتولین کے ورثاء نے معاف کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں