بھارتی کرنل کا کشمیریوں پر مظالم کے احکامات ماننے سے انکار،استعفیٰ دیدیا
مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے تنگ بھارتی فوج کے کرنل نے اپنی حکومت کے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا
سرینگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے تنگ بھارتی فوج کے کرنل نے اپنی حکومت کے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ گزشتہ رات پاکستان نے میرے یونٹ کے 25جوانوں کو ہلاک کیا لیکن میڈیا کی طرف سے کوئی کوریج نہیں دی گئی ،کیوں؟مزید برداشت نہیں کرسکتا ،‘بائے انڈین آرمی’۔ کرنل وجے اچاریہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ میں نے استعفیٰ دیکر نئی دہلی واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے ،میرے استعفے کی وجہ کشمیر ہے ،میرا مطلب ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں ۔ کرنل وجے اچاریہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ رات پاکستان نے میرے یونٹ کے 25جوانوں کو ہلاک کیا لیکن میڈیا کی طرف سے کوئی کوریج نہیں دی گئی ،کیوں؟مزید برداشت نہیں کرسکتا ،‘بائے انڈین آرمی’۔