الیکشن اصلاحات کیلئے سب کومل بیٹھناہوگا :سراج الحق

الیکشن اصلاحات کیلئے سب کومل بیٹھناہوگا :سراج الحق

وزیراعظم نے کشکول توڑنے کا کہا ،دونوں ہاتھوں میں لیے گھوم رہے ہیں

لاہور، سرگودھا (سیاسی نمائندہ،صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی ہر شعبے میں تباہی پھیلا رہا ہے ۔ حکومت نے 60ماہ کی مدت اقتدار میں سے 38ماہ گزار لیے ، نہ کوئی تبدیلی آئی ہے نہ ریاست مدینہ کی جانب کوئی قدم اٹھایا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے کشکول توڑنے کا کہا ، مگر دونوں ہاتھوں میں لیے گھوم رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر معاملے میں سپورٹ کیا۔ حکمران اشرافیہ ایک ہے اور سب کے مفادات مشترک ہیں۔ حکومت نے سارا زور پہلے سے کمزور اداروں اور معیشت کو مزید کمزور کرنے میں لگایا، لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔ بے روزگاری کا سونامی خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے ،الیکشن اصلاحات کے لیے سبھی جماعتوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہو گا، ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے جاوید چیمہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق اور دیگر مقررین نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں