عدالتیں انصاف کیلئے بنی ہیں ، وکلا کردار ادا کریں، جسٹس مسرت

عدالتیں انصاف کیلئے بنی ہیں ، وکلا کردار ادا کریں، جسٹس مسرت

سوات (صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ عدالتیں انصاف کیلئے بنی ہیں ، وکلا انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں۔

دورہ سوات کے موقع پر دارالقضامیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے خاتون چیف جسٹس نے کہا کہ جج آزاد ہوتے ہیں ان کی کوئی جانبداری نہیں ہوتی،سائلین کو انصاف کے حصول میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی دکھانے کیلئے بے گناہ افراد کو منشیات کے کیسوں میں گرفتار کرکے سزائیں دلواتی ہے لیکن جیلوں کی صورتحال پر کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے وہاں بہت زیادہ مسائل ہیں ،طلاق اور خلع جیسے مسائل میں ہماری ترجیح خاندان ٹوٹنے کی نہیں جوڑنے کی ہوتی ہے ،ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی ضلع میں کرپشن ہوئی اور تدارک نہ کیا گیا تو اس ضلع کا سیشن جج اس کا ذمہ دار ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بے گناہ پر مقدمہ چلا، یا مقدمہ کے دوران اس کی گاڑی استعمال کی گئی تو آئی جی اس کا ذمے دار ہوگا ، پولیس قید افراد کوریمانڈ کے نام پر بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنا کر مرضی کا بیان حاصل کرنے پر مجبور کر تی ہے جو ظلم ہے ، بہت جلد مینگورہ بینچ میں تیسرے جج کو تعینات کیا جائے گا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں