2018 کی نسبت آج پی پی کے حالات بہتر :زرداری

2018 کی نسبت آج پی پی کے حالات بہتر :زرداری

لاہور(سپیشل رپورٹر ،این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کارکنوں کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

 جلد لاہور شہر میں ڈیرا لگاؤں گا،2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی کے حالات بہترہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں ملاقات کے لیے آنے والی بہنوں اور بیٹیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق خواتین رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ مخصوص سیٹوں پر پارٹی کارکنوں کو ترجیح دی جائے ۔ علاوہ ازیں زرداری سے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں بلوچستان سے پارٹی رہنماؤں کے وفدنے بھی ملاقات کی، وفد میں رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ،نواب زادہ میر جمال ، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالرئوف رند، فرید رئیسانی شامل تھے ، اس موقع پر نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے ، ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں