یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب:آٹھویں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب:آٹھویں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں آٹھویں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے زیر اہتمام ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی روز کنٹیم پورری ایشوز ان بزنس مینجمنٹ کے موضوع پر6مختلف سیشنز میں مارکیٹنگ،ہیومن ریسورس، آرگنائزیشن بی ہیوئر، سسٹین ایبلٹی ،فنانس اورلاء سے متعلق 40 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے گئے ۔ انٹرنیشنل کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر تھے ۔کوئنزلینڈیونیورسٹی آسٹریلیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرمحمد ندیم نے کانفرنس میں بطور کی نوٹ سپیکر  خطاب کیا،پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹرنصراکرام اورڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزڈاکٹر محمد اطہر صدیقی نے افتتاحی خطاب میں کانفرنس کے انعقاد اور اہم موضوعات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹراطہر صدیقی نے سسٹین ایبلٹی اورپاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔پروریکٹر ڈاکٹر نصراکرام نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے تعلیمی کردار اور اہم اقدامات پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوسی پی ہائرایجوکیشن کمیشن انڈیکس میں اپنی رینکنگ میں بتدریج اضافہ کررہی ہے ۔

ڈاکٹر شاہد منیرنے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ مستقبل کے بدلتے رجحانات اورضروریات کے مطابق بزنس ، انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل سروسزاور دیگرشعبوں میں بھرپور مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے ریسرچ کی ضرورت اورپاکستان میں تعلیم و تحقیق کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈیجیٹلائزیشن، ٹیکنالوجی اوربزنس گروتھ کے موضوع پر ہونے والی پینل ڈکشن میں جنرل منیجر سنٹرل بینک اسلامی عاصم سلیم،ہیڈ ٹیلنٹ اینڈایچ آرڈیجیٹل فاطمہ گروپ جاوید اسرار اورسی ای اومائے ایمپیکٹ میٹر کنول چیمہ نے حصہ لیا۔ دوروزہ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم ،بزنس کمیونٹی اورانڈسٹری کی معروف شخصیات کے علاوہ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزڈاکٹر محمد اطہر صدیقی اورڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر ہادیہ اعوان نے خصوصی شرکت کی۔پر وریکٹریوسی پی نے مہمانوں کو کانفرنس کا خصوصی سووینئرپیش کیا۔کانفرنس کے بعدمہمانوں کے اعزاز میں میوزیکل نائٹ اور گرینڈ ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں