پشاور بورڈانٹرمیڈیٹ نتائج :ہدف کالج کی 2 ٹاپ پوزیشنیں

پشاور بورڈانٹرمیڈیٹ نتائج :ہدف کالج کی 2 ٹاپ پوزیشنیں

لاہور (سٹاف رپورٹر )پشاوربورڈ نے گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ہدف کالج پشاور کے طلباء نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 2 ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں ۔

سید محمد اویس رضا نے 1003 نمبروں کے ساتھ ایف سی ایس( کمپیوٹر سائنس)میں پہلی اور معاذ بن عامرنے 1031 نمبروں کے ساتھ پری انجینئرنگ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ بہترین نتائج پر ہدف کالجز کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے شاندار کامیابیوں کو اللہ کے کر م ، اپنی محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعائوں کا ثمر قرار دیا ۔ صوبائی وزیر ایلیمنٹری، سکینڈری اور ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قاسم جان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پشاور بورڈ،بورڈ آفیشلز، پرنسپلز اور پوزیشن ہولڈرز کے والدین بھی تقریب میں شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں