وزیراعلیٰ پختونخوا کا وفاق سے لوڈ شیڈ نگ ودیگر معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پختونخوا کا وفاق سے لوڈ شیڈ نگ ودیگر معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزرا اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے آج ( پیر کو)دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیاملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو کی جس میں اہم پیش رفت ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں