گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا :شیخ رشید

گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا :شیخ رشید

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے ذمہ داران سن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے ، لوگ بے بس ہوگئے حلق سے فلک تک مہنگائی نے زندہ دفن کر دیا، ملک ڈوب رہا ہے ، سمجھنے کی ضرورت ہے ، گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نہ میری بیوی ہے ، نہ میرے بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے ، بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں، جب سے اسلامی دوست مجھے چلے پر لے گئے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلاتا، مجھے گیس کا بل ایک لاکھ آگیا ، اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل چھ سے آٹھ ہزار آیا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقت کسی کا نہیں ہوتا، چور ڈاکو لٹیرے اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے ، غریب کا چولہا بجھا دیا، ذمہ دار حلقے خدا کیلئے غریب کو مرنے سے بچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں