جسٹس شفیع محمد صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع محمد صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی کے نام کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شفیع محمد صدیقی کا نام کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کیا، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوا۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 اگست 1965ء کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1992ء میں وکالت کا آغاز کیا، جسٹس محمد شفیع صدیقی 1994ء میں ہائیکورٹ اور 2008ء میں سپریم کورٹ میں بطور وکیل انرول ہوئے۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی 20 مارچ 2012ء کو سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جسٹس بنے، 2013ء میں انہیں سندھ ہائیکورٹ کے مستقل جسٹس مقرر کر دیا گیا، جسٹس محمد شفیع صدیقی 11 اگست 2027ء کو ریٹائر ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں